Advertisement

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا، کیا پاکستان میں دیکھا جائے گا؟

چاند گرہن کے موقع پرآسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 13 2025، 6:32 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا، کیا پاکستان میں دیکھا جائے گا؟

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن (کل) 14 مارچ بیروز جمعتہ المبارک کو ہوگا۔
سپارکوکے مطابق چاند گرہن کے موقع پرآسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا۔
ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجائے گا۔
سپارکو کے مطابق 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔
خیال رہے کہ زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجائے اور چاند گرہن ہوتا ہے ۔ 

Advertisement