پاکستان ناممکن کو ممکن بنا سکتا ہے ،پوری دنیا کا اتحاد جو افغانستان میں دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کر سکا وہ ہم نے کر کے دکھایا،بلاول بھٹو


اسلام آباد: چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی اور سیاسی تشدد کے مخالف ہیں۔
قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری کمزرویوں کا فائدہ دہشت گرد اٹھا رہے ہیں،دہشت گردی کا ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا چاہیے،دہشت گردوں کےخلاف ون پوائنٹ ایجنڈابنانے کی ضرورت ہے،جعفر ایکسپریس میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث لوگ ہمارے دشمن ہیں، جعفر ایکسپریس میں بے گناہ لوگوں کو شہید کیا گیا۔
اپنے خطاب میں چئیرمین پی پی کا کہنا تھا کہ درندرے ہماری عوام کے ساتھ خون کی ہولی کھیل رہے ہیں، شہباز شریف سے درخواست ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان بنائے۔نواز شریف جب وزیر اعظم تھے تب ہم سب نے مل کر نیشنل ایکشن پلان بنایا اس وقت ملک کو ایک اور نیشنل ایکشن پلان کی ضرورت ہے۔ایوان میں ،موجود تمام جماعتیں مان لیںکہ دہشتگرد سب کے دشمن ہیں۔سانحہ اے پی ایس کے بعد تما اختلافات کو ایک طرف رکھ کر پاکستان کو فوقیت دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، جب میں بچہ تھا تب سے دہشتگردی کو دیکھ رہا ہوں،ایک سال کا تھا جب مجھے وزیر اعظم کے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ سب سے پہلے بلوچستان کے عوام کو دہشتگردی سے تحفظ دلایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہدہشتگردی کے باعث بلوچستان سمیت ملک کا بہت نقصان ہواہے۔
بلاول بھٹو زرادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر طرح کی دہشت گردی اور سیاسی تشدد کی مخالف کرتی ہے کسی اور اگر ہماری سپورٹ چاہیے تو ہم کرنےکے لیے تیار ہیں۔
صدر زرداری کی تقریر نفرت اور تقسیم کی تقریر نہیں تھی،جبکہ پی ٹی آئی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ بانی کو رہا کرو،پی ٹی آئی کو ماننا پڑے گا کہ پی پی کارکنوں کو بانی سے دلچسپی نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ناممکن کو ممکن بنا سکتا ہے ،پوری دنیا کا اتحاد جو افغانستان میں دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کر سکا وہ ہم نے کر کے دکھایا۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 20 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک گھنٹہ قبل






