Advertisement

صیہونی فورسز کے مظالم جاری، فائرنگ سے فٹبالر حمدان قشطہ شہید

حمدان قشطہ کو اسرائیلی فوج نے گزشتہ دنوں رفح میں نشانہ بنایا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 13 2025، 6:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
صیہونی فورسز کے مظالم جاری،  فائرنگ سے فٹبالر حمدان قشطہ شہید

غزہ میں صیہونی فورسز کے مظالم کا  سلسلہ جاری، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فٹبالر حمدان قشطہ شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  شباب رفح کلب کے کھلاڑی حمدان قشطہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد شہید ہو گئے۔ انہیں اسرائیلی فوج نے گزشتہ دنوں رفح میں نشانہ بنایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج نے  ڈرون حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے ڈرون حملے کیے جس سے  ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

Advertisement