Advertisement
تجارت

جون کے آخر تک کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، آئی ایم ایف راضی

حکومت کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کیے گئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر مارچ 14 2025، 4:08 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جون کے آخر تک کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، آئی ایم ایف راضی

جون کے آخر تک کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، اس حوالے سے آئی ایم ایف کو منا لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کے آخری روز، پاکستان کی معاشی کارکردگی سے آئی ایم ایف مطمئین ہوگیا۔

حکومت کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کیے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو تمام ضروری معاشی ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے جبکہ آئی ایم ایف مشن نے کہا کہ سولر پینلز، الیکٹریکل گاڑیاں امیر طبقے کی ضرورت ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے پالیسی مذاکرات آج مکمل ہو جائیں گے ، جبکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سیر حاصل مذاکرات کیے ہیں۔

Advertisement