Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ عدالت کی یہ درخواست25 مئی 2022 کو وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 15th 2025, 8:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی چیئرمینکے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی ہے جہاں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی، بینچ 21 مارچ کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ عدالت کی یہ درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی، یہ درخواست 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ مقررہ مقام کے بجائے ڈی چوک تک آنے پر دائر ہوئی، جس کی گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکومت سے درخواست کی مزید پیروی کرنے یا نہ کرنے پر جواب مانگا تھا جب کہ اس حوالے سے بانی تحریک انصاف کی جانب سے ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب جمع کروا رکھا ہے۔ 
خیال رہے کہ عدالت نے 2022ء میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لیے گراؤنڈ مختص کرنے کا حکم دیا تھا اور بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے مقررہ مقام تک لانگ مارچ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں لانگ مارچ 26 مئی 2022ء کو جناح ایونیو پہنچ کر اختتام پذیر ہوا تھا۔ 

Advertisement