Advertisement

ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سمیت 41 ممالک کے شہریوں پر نئی سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور

پہلے گروپ میں افغانستان، ایران، شام، کیوبا اور شمالی کوریا سمیت متعدد ممالک شامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 15th 2025, 7:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سمیت 41 ممالک کے شہریوں پر نئی سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے شہریوں پر نئی سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق متوقع سفری پابندی والے 41 ممالک کو 3 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں 10 ممالک کو اورنج لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔
پہلے گروپ میں افغانستان، ایران، شام، کیوبا اور شمالی کوریا سمیت متعدد ممالک شامل ہیں پہلے گروپ میں شامل ممالک پر مکمل سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
اسی طرح دوسرے گروپ میں اریٹریا، ہیٹی، لاؤس، میانمار اور جنوبی سوڈان شامل ہیں، دوسرے گروپ میں شامل ممالک کےسیاحتی اور سٹوڈنٹس ویزا معطل ہوں گے تاہم اس لسٹ میں شامل ممالک کے کاروباری مسافروں کو کچھ شرائط کے ساتھ امریکا میں داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
 تیسرے گروپ میں بیلاروس، پاکستان اور ترکمانستان سمیت 26 ممالک شامل ہیں،اس لسٹ میں شامل ممالک کو تنبیہ کی جائے گی کہ 60 دنوں میں نظام میں بہتری نہ لائے تو جزوی ویزا معطلی کا شکار ہوں گے۔ 

Advertisement