Advertisement
پاکستان

15 مارچ ’یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ‘‘ پاکستان میں انتہائی عقیدت، جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

 اس موقع پر جید علماء کرام و مشائخ عظام ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کے حوالے  سےوفاقی وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی  کی طرف سے منعقد ہونے والے سیمینار میں  تشریف لائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 ماہ قبل پر مارچ 15 2025، 11:58 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
15 مارچ ’یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ‘‘ پاکستان میں انتہائی عقیدت، جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

آج 15 مارچ 2025 کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ‘‘انتہائی عقیدت، جوش و جذبے اور ایمانی غیرت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

 اس موقع پر جید علماء کرام و مشائخ عظام ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کے حوالے  سےوفاقی وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی  کی طرف سے منعقد ہونے والے سیمینار میں  تشریف لائے۔

پاکستان نے عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف مؤثر کردار ادا کیا ہے، جس کے نتیجے میں اقوامِ متحدہ نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر تمام مسلم اور غیر مسلم ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انبیائے کرام علیہم السلام اور مقدساتِ اسلام کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں اور آزادیٔ اظہار کے نام پر گستاخانہ حرکات کو روکنے کے لیے عالمی قوانین بنائیں۔

 سیمینار کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی جناب سرار محمد یوسف نے کی، جس میں متفقہ طور پر درج ذیل نکات پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بات طے شدہ ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی عزت و حرمت ہر مسلمان کے ایمان کا جزوِ لازم ہے۔ قرآن و سنت کی روشنی میں یہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ ناموسِ رسالت ﷺ کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قانونی اور سماجی کوشش کرے۔

پاکستان میں ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کے لیے پہلے سے موجود قوانین کا سختی سے نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔ ساتھ ہی اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ان قوانین کا غلط استعمال نہ ہو تاکہ بے گناہ افراد کسی جھوٹے الزام کا شکار نہ ہوں۔

ملک بھر کے علمائے کرام اور مشائخ سے اپیل کی گئی کہ وہ جمعہ کے خطبات میں تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کی اہمیت کو اجاگر کریں۔نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے مثبت اور تعمیری استعمال کی تعلیم دیں اور انہیں گستاخانہ یا اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے سے روکنے کی ترغیب دیں۔

عوام میں یہ شعور اجاگر کریں کہ گستاخانہ مواد کا جواب قانون کے دائرے میں رہ کر دیا جائے، اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں حکومتی اداروں سے رجوع کیا جائے ، اس بات کا اعلان کیا گیا کہ آئندہ قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا موضوع ’’سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں – سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں ‘‘ہوگا۔

اس کانفرنس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ نوجوان نسل کو اسلامی اقدار کے مطابق سوشل میڈیا کا استعمال سکھانے کے لیے کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں ، پاکستان کے نوجوانوں سے خاص اپیل کی گئی کہ وہ کسی بھی گستاخانہ مواد کو آگے نہ پھیلائیں بلکہ فوری طور پر متعلقہ اداروں کو رپورٹ کریں۔ اس حوالے سے وزارتِ مذہبی امور کے ویب پورٹل کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کے لیے ہر ممکن سفارتی، قانونی اور سماجی اقدامات جاری رکھے گا ، عالمی برادری سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ مذہبی مقدسات کی توہین کو عالمی جرم قرار دینے کے لیے قانون سازی کرے۔

حکومتِ پاکستان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اینٹی بلاسفیمی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے اور ان قوانین کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کرے ، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی نگرانی اور اس کی روک تھام کے لیے ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کیا جائے اور عوام الناس کو ان قوانین سے مکمل آگاہی دی جائے۔

پاکستان میں تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے قانون کو کمزور کرنے یا اس میں کسی قسم کی نرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی ، تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، مشائخ اور مذہبی اسکالرز متحد ہو کر قوم میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

 اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ دینِ اسلام کے اصولوں پر کاربند رکھے، ہمیں عشقِ رسول ﷺ میں ثابت قدمی عطا کرے، اور نبی کریم ﷺ کے ناموس کے تحفظ کے لیے ہماری کوششوں کو قبول فرمائے۔

Advertisement
خیبر پختونخوا  کے متعدد علاقے  ویکسی نیشن سے محروم ،پولیو کیسز سامنے آ گئے

خیبر پختونخوا کے متعدد علاقے ویکسی نیشن سے محروم ،پولیو کیسز سامنے آ گئے

  • 3 hours ago
یورپی یونین صدر کے طیارے کی لینڈنگ میں رکاوٹ، یورپی   یونین کا روس پر الزام

یورپی یونین صدر کے طیارے کی لینڈنگ میں رکاوٹ، یورپی یونین کا روس پر الزام

  • an hour ago
سیلاب کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ پر معطل فضائی آپریشن بحال، نوٹم جاری

سیلاب کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ پر معطل فضائی آپریشن بحال، نوٹم جاری

  • an hour ago
فیٹی لیور ایسڈ کے مریضوں میں کونسے  چار کھانے زیادہ نقصان کا باعث بن سکتے ہیں؟جانیے اس رپورٹ میں

فیٹی لیور ایسڈ کے مریضوں میں کونسے چار کھانے زیادہ نقصان کا باعث بن سکتے ہیں؟جانیے اس رپورٹ میں

  • 4 hours ago
پیروں کی معمولی تکالیف دل کے مہلک مرض کی خاموش علامت ہو سکتی ہیں،ماہرین نے خبردار کر دیا

پیروں کی معمولی تکالیف دل کے مہلک مرض کی خاموش علامت ہو سکتی ہیں،ماہرین نے خبردار کر دیا

  • 4 hours ago
بابائے حریت سید علی گیلانی کی  چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے 

بابائے حریت سید علی گیلانی کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے 

  • 3 hours ago
دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری

  • 2 hours ago
شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ، فورسز کی جوابی کارروائی میں  3 خارجی جہنم واصل 

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ، فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 خارجی جہنم واصل 

  • 3 hours ago
سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سٹیڈیم نظم و ضبط کے لیے نیا پروٹوکول جاری

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سٹیڈیم نظم و ضبط کے لیے نیا پروٹوکول جاری

  • 2 hours ago
سہ فریقی سیریز :یو اے ای کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

سہ فریقی سیریز :یو اے ای کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

  • an hour ago
شہباز شریف کی آذری صدرالہام علیوف سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو

شہباز شریف کی آذری صدرالہام علیوف سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو

  • 4 hours ago
کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد

  • 3 hours ago
Advertisement