Advertisement
تجارت

وزیرخزانہ کا یورپی یونین کوپاکستان میں کاروبار کیلئے سہولیات کی فراہمی کا اعادہ

انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس برآمدی ترقی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 16th 2025, 3:04 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیرخزانہ کا یورپی یونین کوپاکستان میں کاروبار کیلئے سہولیات کی فراہمی کا اعادہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان میں یورپی یونین کے کاروبار کی حمایت کرنے اور انہیں ثمرات اور منافع کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے سمیت ان کے آپریشنز میں سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومتی عزم کا اظہار کیا

ہے۔

انہوں نے یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کیلئے یورپی یونین کی حمایت بالخصوص جی ایس پی پلس سہولت کو سراہا۔

فریقین نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی روابط کو فروغ دینے اور باہمی مفاد پر مبنی تجارتی سرگرمیوں کا سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس برآمدی ترقی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ڈاکٹر کیونکا نے کہا کہ یورپی کمپنیاں پاکستان کو کاروباری مواقع کے مرکز کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔

Advertisement