Advertisement
تجارت

ادارہ شماریات   کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی   کے اعداد و شمار جاری

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انڈے کی فی درجن 20 روپے  مہنگے ہوئے ، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے سے زیادہ کا اضافہ  ہوا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 16th 2025, 3:12 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ادارہ شماریات   کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی   کے اعداد و شمار جاری

ادارہ شماریات  کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی   کے اعداد و شمار  کی رپورٹ جاری  کردی گئی۔ 

اعدادوشمار کے مطابق  ایک ہفتے  کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ   ہوا، ایک ہفتے میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ، 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا،  مہنگائی بڑھنے کی سالانہ مجموعی شرح 1.21 فیصد ریکارڈ  کی گئی ۔   

ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 58 پیسے کی کمی ہوئی، دال چنا کی فی کلو قیمت میں چار روپے تک کی کمی ہوئی، پیاز فی کلو ایک روپے تک سستا ہوا، دال ماش فی کلو قیمت میں تین روپے تک کی کمی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 18 روپے تک سستا ہوا۔ 

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انڈے کی فی درجن 20 روپے  مہنگے ہوئے ، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے سے زیادہ کا اضافہ  ہوا، لہسن کی قیمت میں آٹھ روپے تک کا اضافہ  ہوا ، چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ 

 

Advertisement