پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں


نوشکی قومی شاہراہ این 40 پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے نوشکی میں دالبندین روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جکبہ 5 زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ میں کرانی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب بھی دھماکا ہوا ہے جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی دالبندین روڈ پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ملک دشمن وطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

مناہل ملک کے بعد ایک اور ٹک ٹاکر کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی
- an hour ago

اسلام آباد:انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں فائرنگ سے 22سالہ طالبہ جاں بحق
- 2 hours ago

پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن،10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
- 2 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
- 3 hours ago

مسیحیوں کے روحانی رہنما پوپ فرانسس انتقال کر گئے
- 3 hours ago

سونے کی اونچی چھلانگ، فی تولہ قیمت میں8 ہزار سے زائد کا اضافہ
- 26 minutes ago

فوجی املاک پر حملے کریں گے تو پھولوں کے ہار نہیں پہنائے جا سکتے،اعظم نذیر تارڑ
- 3 hours ago
کیاایک اور پاکستانی ٹک ٹاکر کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا؟
- an hour ago

لالی وڈ کی نئی فلم’’ نواں سیاپا‘‘ کی شوٹنگ جاری ،کب ریلیز ہو گئی؟
- 3 hours ago

لاہور ہائیکورٹ نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا
- 11 minutes ago

جے یو آئی کا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
- 37 minutes ago

خیبرپختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ میں اضافہ کر دیا
- an hour ago