وزیراعظم کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنے والے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
انسانی اسمگلنگ میں ملوث افرا دنے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی سمگلرز دنیا بھر میں ملک کی بدنامی کا باعث بنے، انسانی سمگلنگ کا کالا دھندا مکمل طور پر بند ہونا چاہیے۔
وزیراعظم شہبازشریف سے ایف آئی اے اورآئی بی کے افسران کی ملاقات ہوئی،وزیرِ اعظم نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ججا گروہ کے سرغنہ عثمان ججا کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی اور افسران و اہلکاروں کو 10، 10 لاکھ روپے انعام دیا۔
خیال رہے کہ عثمان ججا 2024 میں یونان کشی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کے ذمہ داران کے مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے، ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جاری کارروائیوں کے بارے میں بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا گیا۔
ایف آئی اے اورآئی بی افسران سے ملاقات کےدوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ججا گینگ کو گرفتار کرنا لائق تحسین ہے، کالے دھندے میں ملوث افراد نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، انسانی سمگلنگ کے مکروہ فعل میں ملوث افراد قیمتی جانوں کے ضیاع اور پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتے ہیں، ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ادارے اپنی کارروائیاں مزید تیز کریں۔
انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کے ذمہ دار ہیں، مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے، انسانی جانوں پر اس سے بڑا کوئی ظلم نہیں ہو سکتا، انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کی وجہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث عناصر کی سرکوبی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، انسانی سمگلنگ کا کالا دھندا مکمل طور پر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، گھناؤنے دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرنیوالے افسران کو قوم کی طرف سے شاباش دیتا ہوں، متعلقہ ادارے انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم کی بیخ کنی کیلئے دن رات محنت کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کرنے میں ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، انسانی سمگلنگ کیخلاف کارروائی کرنیوالے افسران نے ملک کو عزت بخشی، متعلقہ ادارے ایسے ہی اپنی اعلیٰ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں، یہاں مدعو کرنے کا مقصد آپ کی کارکردگی کو سراہنا ہے، پوری قومی انسانی سمگلنگ کیخلاف کارروائی میں اداروں کیساتھ کھڑی ہے۔

وہ بالی وڈ اداکار جس کی فلموں نےکمائی میں رنبیر، الو ارجن کو پیچھے چھوڑدیا
- 15 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری
- 13 گھنٹے قبل

جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا
- 17 گھنٹے قبل

وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پراحتجاجیوں کا حملہ
- 14 گھنٹے قبل

امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو وینزویلا کے تارکین وطنی کی جبری بیدخلی سےروک دیا
- 5 منٹ قبل

محکمہ موسمیات کی 20 سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کی پیش گوئی
- 13 گھنٹے قبل

چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی ، رجسٹرا ر سپریم کورٹ
- 17 گھنٹے قبل

کانگو : کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم کل سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کرینگے
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نا کرنے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے
- 4 منٹ قبل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
- 17 گھنٹے قبل