جعفر ایکسپریس پر ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا نے وہی پراپیگنڈا کیا جو انڈین میڈیانے کیا،راناثنااللہ
بھارتی ایجنسی دہشت گردوں کی ماں کا کردار ادا کررہی ہے، سفاکانہ کارروائیوں کیلئے فنڈز اور اسلحہ فراہم کررہی ہے،رانا ثنا اللہ


فیصل آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس پرایک سیاسی جماعت نے وہی پروپیگنڈا کیا جوبھارتی میڈیا کر رہا تھا ۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں پاکستان میں دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے، بھارتی ایجنسی دہشت گردوں کی ماں کا کردار ادا کررہی ہے، سفاکانہ کارروائیوں کیلئے فنڈز اور اسلحہ فراہم کررہی ہے، جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی دہشت گردوں کو فنڈنگ اور اسلحہ بھی فراہم کر رہی ہے۔
وزیراعظم کے مشیرکا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہمارا ہمسایہ افغانستان جس کی پناہ گزینوں کی شکل میں ہم نے سالہاسال مدد کی ہے، افغانستان کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، مگر افغان حکومت پروکسی کا کردار ادا کررہی ہے، دہشتگردوں کو جس قسم کی سہولت فراہم کی ہوئی ہیں، ان کی مدد سے وہ دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے ہیں جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد افغانستان میں تیاری کر کے پھر پاکستان میں کارروائی کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعے کے ساتھ ہی بھارتی میڈیا نے پراپیگنڈا شروع کر دیا۔ اور اس پروپیگنڈے سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارت کو پہلے سے واقعہ کا علم تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا نے وہی پراپیگنڈا کیا جو انڈین میڈیا کررہا تھا، پوری قوم کو اپنے شہداء اور غازیوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔
مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری فورسز نے جیسے ہی آپریشن شروع کیا، تمام دہشتگردوں کو چند گھنٹوں میں جہنم واصل کردیا گیا، اب جائے وقوعہ پر سب کی رسائی ہے، آزاد میڈیا بھی وہاں گیا ہے، سب نے دیکھا ہے کہ ٹرین کے تمام مسافر بازیاب ہوچکے ہیں جبکہ 26 لوگ شہید ہوئے ہیں جن میں 18 جوان پاک فوج سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری دنیا متفق ہے۔ اور پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ پوری قوم کو اپنے شہدا اور غازیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ اور متحد ہو کر ہی دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بلوچستان میں گرینڈ آپریشن کی صرف باتیں ہیں۔ اور بلوچستان میں گرینڈ آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں۔ تاہم بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن جاری ہیں۔ اور روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جا رہے ہیں۔

یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
- 3 hours ago

فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 34 minutes ago

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی
- 2 hours ago

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ، سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے
- 4 hours ago

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا
- 2 hours ago

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
- 4 hours ago
نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
- 15 hours ago

کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق
- 14 minutes ago

گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 hours ago

پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، مختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق
- an hour ago

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب
- 4 hours ago

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید
- 4 hours ago