ڈہرکی :رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور اور ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے


ڈہرکی کے قریب پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کے قافلے پر فائرنگ سے ان کا ڈرائیور اور ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، حملے میں جام مہتاب حسین ڈہر محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی کے قریب کھینجو میں پیش آیا جس کے نتیجے میں گارڈ ظفر ڈہر جاں بحق ہوگیا، زخمیوں میں ڈرائیور اختر پٹھان، قریبی دوست سید اسد شاہ شامل ہیں جنہوں تشویشناک حالت میں رحیم یار خان ریفر کردیا گیا۔
ڈی ایس پی گھوٹکی کے مطابق فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ حملے میں جام مہتاب کا ڈرائیور، ایک گارڈ جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے جب کہ جام مہتاب محفوظ رہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

ایبٹ آباد میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، خاتون جاں بحق،3افراد زخمی
- ایک گھنٹہ بعد

تحریک انصاف کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

والد کی جگہ بیٹی نوکری کے لیے اہل قرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
- 5 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر میں کارروائی ، 3 خوار جی دہشتگرد جہنم واصل
- 32 منٹ بعد

وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیےکا حملہ، ایک بچے سمیت 9 افراد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کرگئے
- ایک گھنٹہ قبل

ایلون مسک کا آئندہ سال مریخ پر اسٹار شپ مشن بھیجنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

آسٹریلیا : میچ کے دوران مقامی کلب کے کرکٹر جنید ظفر انتقال کر گئے
- چند سیکنڈ قبل

بھارتی وزیر اعظم مودی کے ریمارکس گمراہ کن اور یکطرفہ ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
- 36 منٹ قبل

سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

نیوزی لینڈ سے بدترین شکست ،پاکستان نے اپنی ٹی 20 تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا
- ایک گھنٹہ قبل

خضدار : ایس ایچ او حب کے گھر پردستی بم حملہ، 4 بچوں سمیت 5 زخمی
- 43 منٹ قبل