ماضی کی طرح ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر عملدرآمد کی ضرورت ہے،اسپیکر ایازصادق
ایک گروہ پاکستانیوں کے امریکی سفر پر پابندی لگنے پر خوشیاں منا رہا ہے، ایاز صادق


وزیر آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیش نظرماضی کی طرح ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیرآباد کے علاقہ گکھڑ منڈی آمد ہوئی،سردار ایاز صادق نے سرور شاہدہ کارڈیک میموریل کارڈیک سینٹر اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ صحت عامہ کیلئے فلاحی منصوبہ جات خدمت انسانی کا بہترین ذریعہ ہیں،کارڈیک سینئر اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ علاقہ کیلئے بہترین و انسانیت کیلئے نفع بخش ثابت ہو گا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہناتھا کہ کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا ہے،ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں،دہشت گرد انسانیت کو مارتے ہیں،ان کا کہناتھا کہ ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، ہم ہر گز پاکستان کی سرحد کے اندر آکر نہتے پاکستانیوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نےمزید کہاکہ پرائم منسٹر نے پرسوں تمام پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں کے لیڈران کی میٹنگ طلب کی ہے ،جو لوگ سوشل میڈیا پر اس بات کو ہوا دے رہے ہیں اس پر افسوس ہوتا ہے ،جو لوگ اس طرح کی سازشیں کر تے ہیں وہ پاکستان کے حقیقی دشمن ہے۔
ان کامزیدکہناتھا کہ اب بھی نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے ،نواز شریف کے 2013 سے 2017 تک معشیت کہاں تک پہنچ گئی تھی،ہمارے ریزورز 25 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے، انہوں نے کہاکہ ایک سال میں پاکستان مستحکم ہوا انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی بھی یہ کہہ رہی ہے ،اوورسیز پاکستانیوں نے ملک میں پچھلے سال 35 ارب ڈالر بھیجے۔
سردارایازصادق کاکہناتھا کہ پاکستانیوں پر امریکہ سفر کی پابندی لگنے پر ایک گروہ خوشیاں منا رہا تھا،یہ لوگ اس گروہ سے تعلق رکھنے ہیں جو پاکستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ کرتا ہے ۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن بڑے زیرک سیاست دان ہیں، ان کے خلاف جس طرح کی غلیظ زبان استعمال کی گئی وہ بخوبی جانتے ہیں کہ انہوں نے کس کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل



