وزیر اعظم کی ہدیت پر سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری، چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع
چینی کی قیمت کم ہوکر 165 سے 170 روپے کلو کےدرمیان آگئی، گزشتہ ہفتے چینی 180 روپے فی کلو فروخت ہوئی تھی،ذرائع


اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات کا آغاز کر تے ہوئےکارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے، آئی بی اورایف بی آر نے چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کیں جس کے بعد ملک بھر میں کارروائیوں کے باعث چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت کم ہوکر 165 سے 170 روپے کلو کےدرمیان آگئی، گزشتہ ہفتے چینی 180 روپے فی کلو فروخت ہوئی تھی۔
ذرائع نےمزید بتایاکہ کارروائیاں چینی کے جعلی خریداروں، بینک اکاؤنٹس، فروخت ریکارڈ حاصل کرکے کی گئیں جبکہ پنجاب شوگرملزایسوسی ایشن کی طرف سے قیمتیں کم کرنے کی تحریری یقین دہانی بھی کرائی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم چینی سٹہ مافیا اورذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائیوں کی نگرانی خود کرتے رہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کے معاملے پر متعدد اجلاسوں کی صدارت کی۔

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- 2 hours ago

قطری وزیراعظم نے اسرائیلی حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیدیا
- 4 hours ago

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، وزارت آبی وسائل نے سیلاب الرٹ جاری کر دیا
- 34 minutes ago

عالمی رینکنگ میں کراچی پورٹ کی کی نمایاں کاکردگی، 405 سے 61 ویں نمبر پر آگیا
- an hour ago
کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
- 12 hours ago

اسلام آباد: رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کابے دردی سے قتل
- an hour ago

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 12 hours ago

نیپال : حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران سابق خاتونِ اول راجیہ لکشمی ہلاک ہوگئیں
- 3 hours ago

کراچی : ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل، پاک فوج سے مدد طلب
- 3 hours ago

کراچی میں بارش کے پیش نظر آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان
- 4 hours ago

فرانسیسی صدر نے ملک کے وزیردفاع کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا
- 3 hours ago

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید
- 12 hours ago