ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا ،کوئی تحریک ، کوئی شخصیت نہیں، سید عاصم منیر
یہ ملک ہے تو ہم ہیں،ملک کی سلامتی سے بڑھ کر ہمارے لئے کوئی چیز نہیں،آرمی چیف عاصم منیر


راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں،کوئی تحریک نہیں،کوئی شخصیت نہیں۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیداراستحکام کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہم آہنگی کیساتھ کام کرنا ہو گا،یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے۔
ہمیں بہتر گورننس اور مملکت پاکستان کوہارڈ اسٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے،ہم کب تک ایک سافٹ اسٹیٹ کےطور پر بے پناہ جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے؟
آرمی چیف نےمزید کہا کہ ہم گورننس کے گیپس کو کب تک افواج اور شہدا کے خون سے بھرتے رہیں گے، علما خوارج کی طرف سے اسلام کی مسخ شدہ تشریح کا پردہ چاک کریں۔
علماکرام خوارج کی طرف سے اسلام کی مسخ شدہ تشریح کا پردہ چاک کریں،یہ ملک ہے تو ہم ہیں،ملک کی سلامتی سے بڑھ کر ہمارے لئے کوئی چیز نہیں،پاکستان کے تحفظ کیلئے سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ایک بیانیہ اپنانا ہو گا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہم متحد ہو کر نہ صرف دہشتگردوں بلکہ انکے سہولت کاروں کو بھی ناکام کریں گے،ہمیں اللہ تعالیٰ پر پورا بھروسہ ہے جو کچھ بھی ہو جائے ہم کامیاب ہونگے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 9 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل



