مسافروں کے ممکنہ رش کے پیش نظر ریلوے حکام کا عیدالفطر پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
جاری کر دہ شیڈول کے مطابق 3 سپیشل ٹرینیں لاہور اور کراچی کے مابین چلائی جائیں گی


لاہور: پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پرمسافروں کی سہولت کے لیے 5 ا سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان ریلوے کی جانب سے ان ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کر دہ شیڈول کے مطابق 3 سپیشل ٹرینیں لاہور اور کراچی کے مابین چلائی جائیں گی۔ایک ٹرین کوئٹہ سے پشاور جبکہ ایک ٹرین کراچی سے راولپنڈی کے مابین چلائی جائے گی۔
کوئٹہ سے پشاور کی ٹرین سکیورٹی اداروں کی اجازت ملنے کے بعد آپریٹ کی جائے گی۔
پہلی عید سپیشل لاہور سے کراچی کے درمیان چلائی جائے گی،دوسری عید سپیشل راولپنڈی سے کراچی کے درمیان چلے گی،تیسری عید سپیشل کوئٹہ سے پشاور کے درمیان چلائی جائے گی۔
جاری شیڈول کے مطابق چوتھی سپیشل ٹرین عید کے تیسرے روز کراچی سے لاہور کے لیے چلائی جائے گی۔
اس حوالے سےریلوے ہیڈکوارٹر نے لاہور، ملتان، راولپنڈی، سکھر، کراچی، پشاور، اور کوئٹہ ڈویژن کے افسران کو ان ٹرینوں کے آپریشن کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ ہر پردیسی کی خواہش ہوتی ہے کہ عید کا تہوار اپنے پیاروں کے ساتھ گزارے مگر رش اس قدر ہوتا ہے کہ آبائی علاقوں میں جانا وبال جان بن جاتا ہے ۔
ریلوے کی جانب سے عید سپیشل چلانا خوش آئند ہے ، اس سے مسافروں کو ریلیف ملے گا ،ریلوے ذرائع کے مطابق عید پر رش کے پیش نظر پہلے سے چلنے والی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگانے پر غور کیا جارہا ہے ۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 8 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل



