Advertisement
تجارت

مہنگا سونا آج پھر مہنگا،قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کے اضافے سے 3038ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 19th 2025, 9:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مہنگا سونا آج پھر مہنگا،قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھےروز مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1650 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 19ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں  1415روپے کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت بڑھ کر 2لاکھ 73ہزار 491روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کے اضافے سے 3038ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ 

Advertisement