ایک ماہ تک چینی کی قیمت ایکس مل ریٹ 159 روپے ہوگی اور یقینی بنایا جائے گا کہ چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 164 روپے سے زائد نہ ہو،اسحاق ڈار


اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں اور وزیر اعظم نے چینی کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ رانا تنویر حسین کی سربراہی میں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک ماہ تک چینی کی قیمت ایکس مل ریٹ 159 روپے ہوگی اور یقینی بنایا جائے گا کہ چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 164 روپے سے زائد نہ ہو، 274 سستے بازاروں میں چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جا رہی ہے، ملک میں چینی کی کوئی قلت ہے نہ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے اجلاس میں خیال تھا کہ شوگر کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ تاہم گزشتہ روز چینی کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہوا جو کسی صورت برداشت نہیں ہو گا۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ملزمالکان کرشنگ سیزن بروقت شروع کریں گے، آئندہ سال کرشنگ سیزن یکم نومبرسے شروع ہوگا، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 3 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 21 minutes ago

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 5 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 3 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 3 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 5 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- an hour ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 5 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 5 hours ago

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دےدیا
- 7 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 3 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 4 hours ago