دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ان عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،صدر مملکت
ریاست کو رہنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے لہٰذا انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے،صدرزرداری

.webp&w=3840&q=75)
کوئٹہ:صدرمملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں ترقی اور پائیدار امن پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردقوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں،ایسے عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔
کوئٹہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان کی صورت حال پر اہم اجلاس منعقد ہوا جہاں چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے بتایا کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ صورت حال واضح ہے ریاست کو رہنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے لہٰذا انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچستان دل کے قریب ہے، صوبے کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں، بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اس سے قبل، صدر مملکت آصف علی زرداری ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا نے کوئٹہ ائیر پورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔
علاوہ ازیں صدر مملکت بلوچستان کے پارلیمانی نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 3 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 32 منٹ قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 5 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 4 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 3 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 3 گھنٹے قبل





