یوکرینی صدر زیلنسکی نے قیدیوں کے تبادلے کی تصدیق کردی


روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ مکمل ہوگیا ہے، یوکرینی صدر زیلنسکی نے قیدیوں کے تبادلے کی تصدیق کردی۔
صدر پیوٹن اور صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے بعد قیدیوں کے تبادلے کا اعلان ہوا تھا۔ جبکہ متحدہ عرب امارات نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں ثالثی کردار ادا کیا۔ روس نے 22 زخمی یوکرینی فوجیوں کو بھی رہا کردیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے روس یوکرین امن معاہدہ پر مذاکرات اتوار کو سعودی عرب میں ہوں گے۔۔ امریکا یوکرین کی انٹیلی جنس شعبے میں مدد جاری رکھے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جنگ بندی سے متعلق اموراور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرینی ہم منصب سے ٹیلےفون پر ایک گھنٹے بات ہوئی ہے جس میں صدر زیلنسکی نے امریکی تعاون پرشکریہ ادا کیا اور اس بات پر اتفاق کیا ہےکہ روس کے توانائی انفراسٹرکچر پرحملے نہیں کیے جائیں گے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ کیف روس کے توانائی نیٹ ورک اور بنیادی ڈھانچے پر حملے روکنے کے لیے تیار ہے۔
صدرٹرمپ نے ٹیلیفونک گفتگو میں یوکرینی ہم منصب سے کہا کہ یوکرین کے توانائی انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایٹمی اورالیکٹریکل پلانٹس سمیت توانائی تنصیبات امریکی ملکیت میں دے دی جائیں۔ تاہم یوکرینی ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی تجویز قابل عمل نہیں کیونکہ یوکرین میں قائم یورپ کا سب سے بڑا انرجی پلانٹ Zaporizhzhia روس کے کنٹرول میں ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ عارضی جنگ بندی کا آغاز کس تاریخ سے ہوگا۔تاہم اس معاملے پر آئندہ چند روز میں تکنیکی ٹیمیں سعودی عرب میں ملاقات کریں گی جس میں عارضی جنگ بندی کاسلسلہ انرجی تنصیبات سے بڑھا کراس میں بحیرہ اسود میں لڑائی بند کیے جانے کو بھی شامل کرنے پر بات کی جائےگی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی کیساتھ مثبت ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ،بات چیت کا بیشتر حصہ گزشتہ روز روسی صدر کیساتھ ہونے والی کال پر مبنی تھا۔
سیکریٹری آف اسٹیٹ اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائز بات چیت کی درست تفصیلات سے آگا ہ کریں گے۔

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 14 گھنٹے قبل

مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کی تھیں،سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ،بیرسٹر گوہر
- 12 گھنٹے قبل

تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ کی اربوں ڈالر کے بدلے ایران کو جوہری پروگرام چھوڑنے کی پیشکش
- 9 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بینچ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا
- 10 گھنٹے قبل

حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے بھارت کو تین بڑے محاذوں پر شکست دی ہے، بلاول بھٹو
- 14 گھنٹے قبل

خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سر پرست ہندوستان ہے ،فیلڈ مارشل
- 14 گھنٹے قبل
آئینی بینچ کےفیصلے سے آئین و قانون کی بالادستی اور قانون کی درست تشریح ہوئی،وزیر اعظم
- 10 گھنٹے قبل

آئینی بینچ کے فیصلے کےبعد قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 مخصوص نشستیں بحال
- 12 گھنٹے قبل

سیاحوں کے ڈوبنے کا واقعہ: ناقص کارکردگی پر متعدد افسران کو معطل
- 9 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ:مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ ،کچھ دیر بعد سنایا جایا گا
- 15 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں تیز آندھی، بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا
- 13 گھنٹے قبل