نمازیوں کی شہادت کے اس افسوسناک واقعے پر نائیجرحکومت کی جانب سے ملک میں 3 روزکے سوگ کااعلان کیا گیاہے


نیامے:افریقی ملک نائیجرکی ایک مسجد میں دہشت گردوں کے حملے سے، 44 افراد جاں بحق ،جبکہ 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
نائیجر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز دیہی قصبے کوکورو میںپیش آیا جہاں ایک مسجد پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گردوں نے نمازیوں کوگھیرکرنشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 44 افراد شہید جبکہ 13 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے جاری بیان کے مطابق اس حملے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے، یہ حملہ دوپہر کے قریب اس وقت ہوا جب لوگ مسجد میں نماز کے لیے موجود تھے۔
سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں مزید بتایا گیاکہ دہشت گردوں نے بازاراورگھروں کوبھی نذرآتش کردیا۔
نمازیوں کی شہادت کے اس افسوسناک واقعے پر نائیجرحکومت کی جانب سے ملک میں 3 روزکے سوگ کااعلان کیا گیاہے۔
وزارت داخلہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کا تعاقب کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا۔
خیال رہے کہ نائیجر، مالی اور برکینا فاسو سے ملحقہ سرحد پر واقع ابان کور نامی دیہات میں واقع مسجد پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا تھا جس سے 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 3 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 گھنٹے قبل






