Advertisement
پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت سروسز چیفس کی قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد

پاکستان امن کی علامت ہے، اسے ہر قیمت پر برقرار رکھیں گے، آئی ایس پی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 23rd 2025, 1:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت سروسز چیفس کی قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک ناقابل فراموش لمحہ ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  مطابق پاکستان ایمان، امید اور استقامت کی علامت ہے ،سروسسز چیف نے جمہوری اقدار کے تحفظ اور عوام کی فلاح و بہبود کا عزم کرتے ہوئےکہا ہے کہ مسلح افواج مادر وطن کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی برادری میں امن، استحکام اور تعاون کا حامی ہے،ہم ایک متحد قوم کے طور پر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں۔

 عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کی علامت ہے، اسے ہر قیمت پر برقرار رکھیں گے۔ 

Advertisement