Advertisement
علاقائی

 گورنر پنجاب نے اسمبلی سے منظور متعدد بلوں کی توثیق کر دی

صوبائی اسمبلی سے منظور ہونے والے متعدد بلوں کی توثیق کے بعد مذکورہ بل ایکٹ بن کر فوری نافذالعمل ہو گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 24 2025، 8:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
 گورنر پنجاب نے اسمبلی سے منظور متعدد بلوں کی توثیق کر دی

لاہور: گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان نےپنجاب اسمبلی سے منظور متعدد بلوں کی توثیق کر دی۔
گورنر پنجاب کی جانب سے صوبائی اسمبلی سے منظور ہونے والے متعدد بلوں کی توثیق کے بعد مذکورہ بل ایکٹ بن کر فوری نافذالعمل ہو گئے۔
گورنر سردارسلیم حیدر کی جانب سے منظور کیے جانے والوں بلوںمیں پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی بل) 2025 اور صوبائی موٹر وہیکل (ترمیمی) بل 2025 اورپنجاب ویگرینسی ترمیمی بل 2025 کی منظوری شامل ہے۔
اس کے علاوہ سردار سلیم حیدر نےپنجاب پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ بل، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل بھی منظور کر لیا گیا۔
 جبکہ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی بل 2025 اور نوٹریز ترمیمی بل 2025 کی بھی توثیق کر دی گئی۔

Advertisement