شہباز شریف نے درآمدی آلات پر انحصار کرنے کی بجائے ملک میں کمبائن ہارویسٹر اور دیگر زرعی مشینری کی تیاری کی ضرورت پرزور دیا


وزیراعظم شہباز شریف نے ایروپانکس کے جدید طریقے کے ذریعے آلو کے بیج کی پیداوار کیلئے کمپلیکس کا افتتاح کیا ہے۔
اسلام آباد میں اس حوالے سے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس اقدام سے آلو کے اعلیٰ معیار کا بیج پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
شہباز شریف نے درآمدی آلات پر انحصار کرنے کی بجائے ملک میں کمبائن ہارویسٹر اور دیگر زرعی مشینری کی تیاری کی ضرورت پرزور دیا ، انہوں نے کہا اس سے آلو کے بیج کی درآمد پرخرچ ہونے والا غیر ملکی زرمبادلہ بچایا جاسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سالانہ ساڑھے چار ارب ڈالر کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے اور یہ رقم مقامی طورپر اجناس پیدا کرکے بچائی جاسکتی ہے ، وزیراعظم نے آلو کے بیج کی پیداوار کے پلانٹ لگانے میں تعاون کرنے پر جمہوریہ کوریا کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے کیونکہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی کاشتکاری سے منسلک ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کی بہتری کیلئے ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے قومی غذائی تحفظ وتحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک وزیراعظم محمد شہبازشریف کی قیادت میں سرسبز انقلاب کی جانب گامزن ہے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل



