Advertisement
پاکستان

اسحا ق ڈار کا پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان سے مذکرات پر زور

افغانستان کے بارے میں پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے اپنے حالیہ دورہ کابل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 25th 2025, 5:43 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسحا ق ڈار کا پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان سے مذکرات پر زور

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کو افغانستان کے حوالے سے درپیش تحفظات کے ازالے اور اس کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے عبوری افغان حکومت کے ساتھ پائیدارمذاکرات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

افغانستان کے بارے میں پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے اپنے حالیہ دورہ کابل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس میں افغان حکام کے ساتھ اہم روابط اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بات آج (پیر) اسلام آباد میں افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

 

Advertisement