کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا،وفاقی کابینہ اجلاس اب کل گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہونا تھا جسے ملتوی کر دیا گیا ہے جو کہ کل ہوگا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔
کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا،ایجنڈے کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ارکان کی تقرری کی منظوری دی جانا تھی۔
کابینہ اجلاس میں بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے کنونشن پر دستخط ، وزارت خارجہ اور ہنگری کے درمیان معاہدے پر دستخط اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کےساتھ ای-موبلٹی پر تعاون کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دی جانا تھی۔
وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری شامل ہے جبکہ کابینہ وسل بلور پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن ایکٹ 2025 پر غور کیا جائے گا، چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ کا اضافی چارج سونپنے سے متعلق وفاقی کابینہ نے فیصلہ کرنا تھا، وسائل کی نقل و حرکت اور استعمال میں بہتری کے پروگرام پالیسی، پروگرام ٹو کی تکمیل پر بھی غور کیا جانا تھا۔
اجلاس کے ایجنڈے میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کے ذریعے کل وقتی اساتذہ اور محققین کی آمدنی پر ٹیکس چھوٹ کی بحالی کی منظوری شامل ہے جبکہ 11 مارچ کو ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے کی توثیق بھی کی جانا تھی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 13 اور 21 مارچ کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 21 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 20 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 15 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل




