وزیراعلیٰ پنجاب کا ’’گندم اگاؤ‘‘ اسکیم کا افتتاح، کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دینےکا اعلان
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے خود فون کر کے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی،


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”وزیراعلیٰ وِیٹ این سینٹیو پروگرام“ کا افتتاح کر دیا۔ گندم اگاؤ انعامی اسکیم کے تحت گندم اگانے والے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بٹن دبا کر ”گندم اگاؤ“ انعامی سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی۔
پروگرام کے تحت گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دیئے جائیں گے، ’’گندم اگاؤ‘‘ مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کا نکلا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے خود فون کر کے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے خود فون کر کے جھنگ کے محمد اقبال کو بھی مفت ٹریکٹر نکلنے پر مبارکباد دی جس پر کاشتکار نے شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منڈی بہاؤالدین کے کامیاب کاشتکار سلمان احمد سے گفتگو میں کہا کہ قرعہ اندازی میں آپ کا مفت ٹریکٹر نکل آیا ہے، سوچا خود فون کر کے مبارکباد دوں، گندم کی فصل انشاءاللہ اچھی ہوگی، میری دعائیں کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
بریفنگ کے مطابق، رواں سال پنجاب میں 5 لاکھ 60 ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کاشت کی گئی ہے، اور تین ماہ کے اندر تمام کامیاب کاشتکاروں کو 55 ہارس پاور کے ٹریکٹر دیئے جائیں گے۔
یہ اقدام پنجاب میں زراعت کے فروغ اور کسانوں کی سہولت کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے اس پروگرام کے تحت بے شمار زرعی منصوبے متعارف کرائے جا رہے ہیں، جن میں گرین ٹریکٹر اسکیم، کسان کارڈ، اور سپر سیڈر شامل ہیں۔

دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا معاملہ ، پیپلز پارٹی کا احتجاج
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کے پہلے تیز ترین الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشن کا افتتاح
- 7 گھنٹے قبل

ای سی سی اجلاس : ریکوڈک منصوبے میں تبدیلیوں کی منظوری
- 5 گھنٹے قبل

برطانیہ : چمکتا ہوا سرپل SpaceX راکٹ فیول ڈمپ سے منسلک
- 11 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرادری سے مختلف سیاسی شخصیات کی ملاقات ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل

ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کیلئے خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام
- 7 گھنٹے قبل

مصطفی عامر قتل کیس : قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس طلب
- 9 گھنٹے قبل
مصر نے غزہ جنگ بندی کیلئے نئی تجویز پیش کردی
- 11 گھنٹے قبل
زمین کے تنازعے پر دو گروپوںمیں فائرنگ کا تبادلہ ، 4افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کا آذربائیجان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اعادہ
- 12 گھنٹے قبل

ایکنک کے اجلاس میں 13 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی
- 7 گھنٹے قبل