Advertisement
پاکستان

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں

چھڑپوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک اور ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 26 2025، 5:33 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک اور ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سعید ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے تورہ گولہ کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا،  ڈی پی او کے مطابق پولیس اہلکار عمران پولیس لائن وانا میں تعینات تھا۔

ادھر ٹانک میں ڈیورنڈ گیٹ کے قریب پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تاہم  جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔

اس کے علاوہ ڈی آئی خان رتہ کلاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ کرک میں بہادر خیل کے پہاڑی سلسلے میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا۔

Advertisement
Advertisement