Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس بار بار ملتوی کرنے پر وجوہات بتانے کی درخواست

ایف آئی اے عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی کر دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 26th 2025, 7:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس بار بار ملتوی کرنے پر وجوہات بتانے کی درخواست

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکلا کے ذریعے توشہ خانہ ٹو کیس بار بار ملتوی کرنے پر وجوہات بتانے کی درخواست دائر کردی گئی۔ ایف آئی اے عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی کر دی۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بار بار ملتوی کرنے پر وجوہات جاننے کی درخواست دائر کر دی گئی۔دائر درخواست میں کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کروانے اور بانی پی ٹی آئی کی حاضری لگوانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت مقرر تھی، اچانک سماعت منسوخ کردی گئی۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہوئی۔

27 فروری، 11 مارچ کو بھی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ یا ملتوی کردی گئی تھیں۔ بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر سماعت ملتوی یا منسوخ کرنا سنجیدہ تحفظات پیدا کررہا ہے۔ سماعت بغیر قانون وجہ کے منسوخ یا ملتوی نہیں کی جاسکتیں۔

درخواست کے مطابق ملزم کی حاضری کو دیکھنا ضروری ہے۔ 15 روز سے زائد ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا، عدالت تسلسل کے ساتھ سماعت موخر یا ملتوی نہ کرے اور باقاعدہ وجوہات بتائے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے وکلاء سلمان صفدر، کوہسین مفتی، ارشد تبریز نے درخواست دائر کی۔

ایف آئی اے عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیا۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 14 اپریل تک کے لیے ملتوی کی گئی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج ہونا تھی۔

Advertisement