حکومت ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے کی بہتر کارکردگی اور نجی شعبے کی ترقی جیسے اہم شعبوں کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے


وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا.
اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی کے ریویو کے حوالے سے اسٹاف لیول معاہدے اور ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف پاکستان کی معاونت کے لیے 1.3 ارب امریکی ڈالرز کے فنڈز کے حوالے معاہدے پر اظہار اطمینان کیا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب امریکی ڈالرز کا پہلا اسٹاف لیول معاہدے کا ریویو مکمل ہو چکا ہے؛ ان معاہدوں کے ذریعے آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے ان معاہدوں کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب اور حکومت کی معاشی ٹیم کی کارکردگی کی ستائش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان معاہدوں سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور اسے طویل مدتی بحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔
حکومت ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے کی بہتر کارکردگی اور نجی شعبے کی ترقی جیسے اہم شعبوں کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، پچھلے ایک سال میں مثبت معاشی اعشاریے حکومت کی مثبت پالیسیوں کا مظہر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے گزشتہ 18 مہینوں کے دوران میکرو اکنامک استحکام کی بحالی کے حوالے سے پیشرفت، مالی صورتحال کی بہتری اور افراط زر 2015 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آنے اور معیشت میں۔ استحکام پر پاکستان کی تعریف کی ہے آئی ایم ایف نے معیشت میں اصلاحات اور گورننس میں بہتری کے لئے حکومت پاکستان کے اقدامات اور عزم کو بھی سراہا ہے ٫ جو کہ خوش آئند ہے ۔
پاکستان کے معاشی استحکام کے لائحہ عمل، مؤثر کارکردگی اور اس حوالے سے پائیدار منصوبہ بندی کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہمیں پاکستان کی نعمت سے نوازا ہمیں مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے۔

جے یو آئی کا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
- 34 منٹ قبل

فوجی املاک پر حملے کریں گے تو پھولوں کے ہار نہیں پہنائے جا سکتے،اعظم نذیر تارڑ
- 3 گھنٹے قبل

مسیحیوں کے روحانی رہنما پوپ فرانسس انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد:انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں فائرنگ سے 22سالہ طالبہ جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

مناہل ملک کے بعد ایک اور ٹک ٹاکر کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ میں اضافہ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن،10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا
- 8 منٹ قبل
کیاایک اور پاکستانی ٹک ٹاکر کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا؟
- 42 منٹ قبل

سونے کی اونچی چھلانگ، فی تولہ قیمت میں8 ہزار سے زائد کا اضافہ
- 23 منٹ قبل

لالی وڈ کی نئی فلم’’ نواں سیاپا‘‘ کی شوٹنگ جاری ،کب ریلیز ہو گئی؟
- 3 گھنٹے قبل