Advertisement
پاکستان

بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کا نکاح فسخ کا حق غیر شرعی قرار

اسلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا ہے کہ بجلی چوری روکنے کے لیے اہل علم و فکر آواز بلند کریں جب کہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو کنٹریبیوٹری پینشن فنڈ کا پابند کیا جاسکتا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 27th 2025, 4:43 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کا نکاح فسخ کا حق غیر شرعی قرار

 اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر شرعی قرار دے دیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت میں ہوا جس کے اعلامیہ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے اہم شرعی ایشوز پر اہم سفارشات جاری کردیں ، انسانی دودھ کا بینک قائم کرنے کا معاملہ اگلے اجلاس تک موخر کردیا گیا جب کہ کونسل نے سفارش کی ہے کہ عضو عطیہ کرنے والے فرد کی زندگی کو خطرہ لاحق کئے بغیر دوسرے فرد کے جسم میں اعضاء (گردہ و جگر) کی پیوند کاری کی جا سکتی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا ہے کہ بجلی چوری روکنے کے لیے اہل علم و فکر آواز بلند کریں جب کہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو کنٹریبیوٹری پینشن فنڈ کا پابند کیا جاسکتا ہے۔

اسلامی اصطلاحات جیسے صلاة، آیت، مسجد وغیرہ کی انگلش ٹرانسلیشن کے بجائے اصل عربی الفاظ ہی استعمال کئے جائیں۔

Advertisement