جوڈیشل مجسثریٹ ضلع شرقی کی عدالت نے دوران سماعت بغیر عدالتی اجازت کے ملزم کودوسرے مقدمےمیں گرفتار کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نےصحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائےگا جبکہ عدالت نے اجازت کے بغیر ملزم کو دوسرے مقدمےمیں گرفتار کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی ضلعی عدالت نے بغیر اطلاع کئےصحافی فرحان ملک کو گرفتار کرنے پرڈائریکٹر ایف آئی اے کو جمعے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نےفرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،
جوڈیشل مجسثریٹ ضلع شرقی کی عدالت نے دوران سماعت بغیر عدالتی اجازت کے ملزم کودوسرے مقدمےمیں گرفتار کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نےتفتیشی افسرسےاستفسارکیا کہ جیل کسٹڈی کےبعد ملزم کو کہاں لے کر جانا تھا، تفتیشی افسر نے بتایاکہ مجھے پتہ چلاکہ ملزم کو دوسرےمقدمےمیں گرفتار کرلیا گیا ہے،اس پرعدالت نےبتایاکہ یہ توقانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، کس کے حکم پر ملزم کو جیل کے بجائےدوسرے کیس میں گرفتار کیا گیا نام بتائیں،اس پر تفتیشی افسر نے بتایاکہ مجھے منشی کافون آیاتھا۔
درخواست گزار کےوکیل نےبتایاکہ مقدمہ بدنیتی پرمبنی ہے،ایف آئی اے اب تک یہ نہیں بتاسکی کہ کیا جرم کیاہے،کسی ایک لفظ کی نشاندہی نہیں کی گئی جوریاست مخالف ہو، چھاپہ ضلع شرقی میں ماراگیا مقدمہ ملیر کابنادیاگیا۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago



