لیلتہ القدر کی رات اللہ کا قرب اور بخشش مانگنے کا سنہرا موقع فراہم کرتی ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ یہ مقدس رات خود احتسابی، توبہ اور اللہ کی رضا حاصل کرنے کا نادر موقع ہے


اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ لیلتہ القدر کی رات اللہ کا قرب اور بخشش مانگنے کا سنہرا موقع فراہم کرتی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لیلتہ القدر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ لیلتہ القدر وہ رات ہے جس میں قرآنِ پاک نازل ہوا، یہ بابرکت رات ہزار مہینوں سے افضل، رحمتوں اور مغفرت کا بہترین ذریعہ ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ یہ مقدس رات خود احتسابی، توبہ اور اللہ کی رضا حاصل کرنے کا نادر موقع ہے، ان بابرکت رات کی گھڑیوں میں ہمیں اپنے وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہیے، پاکستان کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے اسلامی تعلیمات پر عمل ضروری ہے۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ لیلتہ القدر میں شہداء کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا، تاکہ ہم ایک خوشحال پاکستان کی تعمیر کرسکیں۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 18 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 19 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 17 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 18 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل





