Advertisement
پاکستان

مجھے اختیار دو، اگر کوئی بچہ کچلا گیا تو خود ٹینکر کے آگے لیٹ جاؤں گا، گورنر سندھ

گورنر سندھ نےکہا کہ جب میں آواز اٹھاتا ہوں تو مجھے کہتے ہیں آئینی حدود میں رہو، تمہارا اختیار نہیں ہے، تم سحریاں کررہےہو،لوگوں کو افطار کروارہے ہو۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 27 2025، 7:06 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مجھے اختیار دو، اگر کوئی بچہ کچلا گیا تو خود ٹینکر کے آگے لیٹ جاؤں گا، گورنر سندھ

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےکراچی میں ٹریفک حادثات پر سندھ حکومت کو آڑےہاتھوں لیتےہوئے کہا ہے کہ مجھے اختیار دو، ایک بچہ بھی کچلا تومیں خود ٹینکر کے آگے لیٹ جاؤں گا۔

گورنر ہاؤس میں افطاری کےاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ جب عوام کی آواز بنتا ہوں تو کہا جاتا ہےکہ آئینی حدود میں رہو، انہوں نے واضح کیا کہ وہ خاموش نہیں رہیں گے۔

انہوں نےکہاکہ ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی وجہ سےایک زندگی جو ابھی اس دنیا میں نہیں آئی تھی، اپنی جان سے چلی گئی، ایک باپ کا بیٹا اپنی جان سے چلاگیا۔

کامران ٹیسوری نےکہا کہ میرے پاس جتنا اختیار ہے اتنی آواز اٹھارہا ہوں ، چیخ چیخ کر کہہ رہا ہوں، جب میں نے کہا کہ میں ٹینکر کےآجاؤں گا،تو پھر میرا مذاق اڑایا کہ اب تم ٹینکر کے آگے آکر لیٹ جاؤ۔

گورنر سندھ نےکہا کہ جب میں آواز اٹھاتا ہوں تو مجھے کہتے ہیں آئینی حدود میں رہو، تمہارا اختیار نہیں ہے، تم سحریاں کررہےہو،لوگوں کو افطار کروارہے ہو۔

Advertisement