میانمار میں زلزلے سے ایک ہزار 7 افراد ہلاک اور 2 ہزار 389 افراد زخمی ہوئے ہیں،عالمی میڈیا


بیجنگ: عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے زلزلے سے متاثرہ میانمار (برما) کے لیے 14 ملین ڈالر کی امدا د کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے دیے جانے والے امدادی سامان میں خیمے، کمبل، ہنگامی طبی کٹس، خوراک و دیگر اشیا شامل ہوں گی۔
چینی امداد کی پہلی کھیپ 31 مارچ کو میانمار پہنچے گی۔
خیال رہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار میںزلزلے سے ایک ہزار 7 افراد ہلاک اور 2 ہزار 389 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہر ماندالے میں ایک ہزار 591 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے میانمار میں آنے والے زلزلے پرمیانمار کے رہنما مین آنگ ہلینگ کے نام تعزیتی پیغام میں کہا کہ میانمار میں شدید زلزلے پر گہرا دکھ ہے جس سے بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
چینی صدر شی جنگ پنگ نے چینی حکومت اور عوام کی طرف سے جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ، زخمیوں اور متاثرین کے لیے پر خلوص ہمدردی کا اظہار کیا۔

صدر مملکت کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، دبئی منتقل کرنےکی خبریں درست نہیں، شرجیل میمن
- 4 گھنٹے قبل
عید الفطر کے تیسرے روز بھی مختلف ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق ، متعدد افراد زخمی
- 4 گھنٹے قبل

نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی
- 5 گھنٹے قبل

حکومت اگر دہشت گردی کے مسئلے پر سنجیدہ ہے تو خیبرپختونخوا کو معاشی طور پر مضبوط کرے، بیرسٹر سیف
- 2 منٹ قبل

اسرائیل پر تنقید کرنے والے افراد کو امریکا میں داخلے سے روکنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بربریت جاری، مزید 41 فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ پر درجن امریکی ریاستوں نے صحت کے شعبے میں فنڈز کی کٹوتی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

2025 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری
- 5 گھنٹے قبل

امریکا کی ایرانی ڈرون نیٹ ورک سمیت یو اےای اور چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد
- 2 گھنٹے قبل

چینی ٹیلی کام کمپنی کا 3 لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
- 2 گھنٹے قبل

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد
- 16 گھنٹے قبل