مینارٹی ایڈوائزری کونسل38ارکان پرمشتمل ہوگی جس میں سکھ، مسلم، ہندو اور خواتین ممبران کی نمائندگی موجود ہوگی


لاہور:پنجاب میں اقلیتی برادریوں کے مسائل حل کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیےصوبائی حکومت نے مینارٹی ایڈوائزری کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا۔
صوبائی وزیراقلیتی امورسرداررمیش سنگھ اروڑہ چیئرمین مقرر، سینئرلیگی رہنماکامران بھٹی مینارٹی ایڈوائزری کونسل کاوائس چیئرمین مقرر، عاقب عالم کومینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب کاکنوینئرمقررکردیاگیا۔
مینارٹی ایڈوائزری کونسل38ارکان پرمشتمل ہوگی جس میں سکھ، مسلم، ہندو اور خواتین ممبران کی نمائندگی موجود ہوگی۔
مینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب کی مدت تین سال ہوگی، حکومت قبل از وقت مینارٹی ایڈوائزری کونسل کوتحلیل کر سکتی ہے۔
کونسل کے تمام ارکان بشمول چیئرمین، نائب چیئرمین اور کنوینر بلا معاوضہ کام کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کسی بھی رکن، بشمول چیئرمین، نائب چیئرمین یا کنوینر کو معطل یا برطرف کرنے کا اختیار رکھیں گے۔
کونسل حکومت کو اقلیتی برادریوں کے مسائل حل کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مشورے دے گی اور ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کرے گی۔
ایم اےسی پی حکومت کواقلیتوں کےمسائل حل کرنےمیں مشاورت فراہم کریگا، ایم اے سی پی بین المذاہب بھائی چارے کے فروغ کیلئےتجاویز دے گا۔
اقلیتی برادریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کو قانونی تحفظ دیا جائے گا، اقلیتوں کی تعلیمی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی ترقی پر کام کیا جائے گا، اقلیتوں کےمعیارزندگی کوبہتر بنانے کیلئےترقیاتی منصوبےتجویزکیےجائیں گے۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ اقلیتی برادریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جائے

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل







