وزیراعظم کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباداور دورہ پاکستان کی دعوت دی
وزیر اعظم نے غزہ میں امن کے قیام کیلئے امیر قطر کے سرگرم و موثر کردار اور خصوصی کوششوں کی تعریف کی


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں شہباز شریف نے امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے پاکستان قطر ثقافتی تعاون اور دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کی تاریخ پر لاہور میں ایک نمائش کے انعقاد کی تجویز دی جس کا قطری امیر نے خیر مقدم کیا۔
بیان کے مطابق وزیرِ اعظم اور امیر قطر کے مابین اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی، وزیر اعظم نے غزہ میں امن کے قیام کیلئے امیر قطر کے سرگرم و موثر کردار اور خصوصی کوششوں کی تعریف کی۔
امیر قطر نے وزیر اعظم کے دورہ قطر کے دوران منظر آرٹ گیلری کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت پر اظہار تشکر کیا۔
وزیرِ اعظم نے اس نمائش کے انعقاد اور خصوصی دعوت پر امیر قطر اور عالی مرتبت شیخہ المیاسہ کا شکریہ ادا کیا۔
قطر کے امیر نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ پاکستان میں قطری سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے تعاون کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطح قطری وفد عید کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
شہباز شریف نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

لاہور سے جدہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
- 3 گھنٹے قبل

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد
- 2 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی کا متنازع کینال منصوبے کیخلاف کل صوبے بھر میں مشعل برادر ریلیاں نکالنے کااعلان
- 5 گھنٹے قبل

چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 3ہزار 162 بچوں کی کامیاب سرجری
- 6 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے سلمان اکرم راجہ کی عملے سے تکرار
- 7 گھنٹے قبل

مفتی قوی نے عید پر راکھی ساونت کو کیا پیغام بھیجا؟
- 2 گھنٹے قبل

صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز،نوابشاہ سے کراچی منتقل
- 7 گھنٹے قبل

دہائیوں پر محیط بے مثال مہمان نوازی کےبعد افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل شروع
- 6 گھنٹے قبل

ٹنڈو الہ یار: تیز رفتار کار نہر میں جا گری ،کراچی سے آنے والے 4 دوست جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

میانمار: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے تجاوز،سینکڑوں لاپتہ
- 7 گھنٹے قبل

بہاولپور :11 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

صدرمملکت سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینالز کیخلاف احتجاج کی رپورٹ پیش
- 3 گھنٹے قبل