عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے،سلمان اکرام راجہ
جو بھی مولانا فضل الرحمان کے خلاف بات کرتا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کے مشن کو نقصان پہنچا رہا ہے،سلمان اکرم

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔
اسلام آباد می میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملا تو وہ تمام باتوں سے واقف تھے۔ اور انہوں نے مجھے کہا کہ میں نے جو کیا وہ ٹھیک کیا۔
انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ عدالتی احکامات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ہم عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پریس کانفرنسیں نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں اہم ہیں۔ میرے حوالے سے جو کچھ بھی کہا جا رہا ہے وہ غیر اہم ہے ،ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف وہ لوگ باتیں کر رہے ہیں جن کا پارٹی میں پہلے بھی کوئی عمل دخل نہیں تھا۔
سلمان اکرم راجہ نےمزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سڑکوں پر آئیں لیکن اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو سڑکوں پر آنا پڑے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے بھی مشاورت ہو رہی ہے۔ اور وقت کے ساتھ سب کچھ ہو گا ،جو بھی مولانا فضل الرحمان کے خلاف بات کرتا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کے مشن کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں پارٹی سے کسی کو بھی نہیں نکالتا بلکہ یہ فیصلے بانی پی ٹی آئی خود کرتے ہیں۔

چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 3ہزار 162 بچوں کی کامیاب سرجری
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری
- 3 گھنٹے قبل

فرانس: اپوزیشن رہنما میرین لاپین غبن کے الزام میں 5 سال کے لیے نااہل قرار
- 6 گھنٹے قبل

سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے، وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل

دہائیوں پر محیط بے مثال مہمان نوازی کےبعد افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل شروع
- ایک گھنٹہ قبل

پاسدارا ن انقلاب دہشتگرد قرار،ایران کو اپنے نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے پھیلاؤ کو روکنا ہو گا، امریکہ
- 4 گھنٹے قبل

ریاست گجرات : پٹاخوں کی فیکٹری دھماکے سے گونج اٹھی، 17 مزدور ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی 9 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی، نئی فلم کا ٹیزر جاری
- 5 گھنٹے قبل

شہید کیپٹن محمد علی قوم کا ہیرو ہے،ان کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، محسن نقوی
- 4 گھنٹے قبل

صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز،نوابشاہ سے کراچی منتقل
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے سلمان اکرم راجہ کی عملے سے تکرار
- 2 گھنٹے قبل

میانمار: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے تجاوز،سینکڑوں لاپتہ
- 2 گھنٹے قبل