میانمار کے وزیراعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں میانمار کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا


اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے میانمار میں تباہ کن زلزلے پر ہم منصب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں انھوں نے میانمار کے وزیراعظم سے اظہارِ تعزیت کیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سینئر جنرل من آنگ ہلینگ، چیئرمین سٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل و وزیراعظم میانمار سے ٹیلیفونک گفتگو کی، تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم میانمار کو امداد کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ڈی اے ایم 70 ٹن امدادی سامان فراہم کریگا، 2 کھیپ میں اگلے 48 گھنٹے میں متاثرین کو پہنچائی جائے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے میانماری عوام کی بہادری پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں قدرتی آفت پر جلد قابو پالیں گے۔
میانمار کے وزیر اعظم نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کے حسن سلوک کو سراہا، میانمار کے وزیراعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں میانمار کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

لندن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دے دیا گیا،پرچم بھی لہرا دیا
- 27 منٹ قبل

سعودی عرب دفاعی معاہدہ: حکومت کا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف آخری 2گواہان نے بیانات ریکارڈ کرا دیے
- 3 گھنٹے قبل

حیدرآباد میں پولیو کا نیا کیس، ملک میں تعداد 27 ہو گئی
- 2 گھنٹے قبل

چین کا نوجوان سائنسدانوں کے لیے ’K‘ ویزا متعارف کرانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

دورہ پاکستان کےلیے جنوبی افریقا نے تینوں فارمیٹ کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

ڈرگ کورٹ کا بڑا فیصلہ: حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 4 منٹ قبل

سپریم کورٹ :رجسٹرار آفس نے ہائی کورٹ کے 5 ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مسترد کر دیں
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان میں لاوارث ملی لڑکی چین میں سوشل میڈیا اسٹار بن گئی ، مداح سے شادی کرلی
- ایک گھنٹہ قبل

جعلی ڈگری کیس: عدالت نے سابق ایم این اے جمشید دستی کومجموعی طورپر17 سال قید کی سزا سنا دی
- 2 گھنٹے قبل

بلدیاتی انتخابات ، سندھ حکومت نے 14 اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل