یہ کیسا اسلامی ملک ہےجہاں بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، عمر ایوب
عدالتوں نے ہی بانی اور بشری بی بی کو سزا دی ہے،انہی عدالتوں کے احکامات پرعمل در آمد نہیں ہورہا ہے،شبلی فراز


اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے حکومت پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسے اسلامی ملک میں رہ رہے ہیں جہاں بانی بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی سے آج دوستوں کی ملاقات کا دن تھا،اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، شبلی فراز ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی، عالیہ حمزہ اور دیگر ملاقات کے لیے پہنچے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی، جمعرات کی ملاقات کی لسٹ بانی خود فائنل کرکے وکلاء کے حوالے کرتے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ پتا نہیں کس کے کہنے پر ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بانی کی اڑھائی ماہ سے بچوں سے بات نہیں ہونے دی گئی، بہنوں سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عید کےبعد آج اپنے لیڈر سے ملاقات کیلئے آئے تھے، ایک بار پھر ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، ڈھائی ماہ سےہم متواترآرہے ہیں ملاقات نہیں دی جارہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی یہ کیسا اسلامی ملک ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ آج شبلی فرازنےتوہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے، امید ہے جج صاحبان اپنے احکامات کی کچھ پاسداری کرائیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے یہاں آئے ہیں مگر یہاں عدالتی حکم کا کوئی مان ہی نہیں رہا، عدالتی فیصلوں کو جوتے کی نوک پر رکھا جارہا ہے،ان کا کہناتھا کہ ایسی مثالیں قائم کی جارہی ہیں جن کی کوئی نظیر نہیں۔
میڈیا سےبات کرتے ہوئے شبلی فراز نے مزید کہا کہ عدالتیں اپنا وقار اور رٹ ختم کرچکی ہیں، عدالتیں اپنے احکامات کی توہین پر کارروائی کریں، ہماری ملاقات نہ کروانا عدالت کے فیصلے کی کھلم کھلا توہین ہے۔ عدالتوں اورججز کی کوئی حیثیت ہی نہیں رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں نے ہی بانی اور بشری بی بی کو سزا دی ہے،انہی عدالتوں کے احکامات پرعمل در آمد نہیں ہورہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری ملاقات نہ کروانا عدالت کے فیصلے کی کھلم کھلا توہین ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت تھم نہ سکی،مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید
- 3 hours ago

تجاری جنگ میں تیزی، کینیڈا کا امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- an hour ago

پاکستان ٹیرف معاملے پر امریکا سے مذاکرات شروع کر رہا ہے، رضوان سعید شیخ
- 4 hours ago

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعدصارفین کو کتنے یونٹ پر کتنا ریلیف ملے گا؟
- 4 hours ago

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں پاکستان کس نمبر پر ہے؟
- 37 minutes ago

پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 4 hours ago

لاہور سے پاکستان سپر لیگ10 کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا گیا
- 4 hours ago

چین کا امریکہ سے حالیہ ٹیکسوں کو فوری طورپر منسوخ کرنے کا مطالبہ
- 11 hours ago

پاکستان نے امریکی ٹیرف کو ڈبلیو ٹی او کے اصولوں سے متصادم قرار دے دیا
- 3 hours ago
آئی ایم ایف نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کےلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا
- 4 hours ago

پی ایس ایس میں نیا سنگ میل عبور، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ
- an hour ago

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری ادارکار منوج کمار چل بسے
- 2 hours ago