ہمیں یقین ہے کہ ہم امریکی خدشات کا ازالہ کر سکتے ہیں، پاکستانی سفیر


امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ٹیرف معاملے پر امریکا سے مذاکرات شروع کر رہا ہے۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کہا کہ پاکستان ٹیرف معاملے پر امریکا سےمذاکرات کرے گا، آج ہی امریکی معاون نمائندہ برائے تجارت سے ان کی ملاقات بھی طے ہے، ہمیں یقین ہے کہ ہم امریکی خدشات کا ازالہ کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ امریکا کی ممکنہ سفری پابندیوں پر انہوں نے کہا کہ ویزوں کے معاملے پر امریکا کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، اس حوالے سے بھی سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ہم نے امریکی حکام کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین اور سفارتی لوازمات پورا کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، چین اور ترکیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔امریکی صدر نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو 9 اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔
اس پر اقوام متحدہ میں تعینات سابق پاکستانی مندوب اور سفارتکار ملیحہ لودھی کا کہنا ہے پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، امریکی ٹیرف سے دنیا میں تجارتی جنگ شروع ہو جائے گی۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا امریکا ٹیرف عائد کرے یا نہیں، پاکستان کو اپنی ایکسپورٹس بہتر کرنا ہوں گی۔

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 7 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 11 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 10 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 12 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 8 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 7 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 10 گھنٹے قبل