Advertisement
پاکستان

پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

ذوالفقار علی بھٹو  کو 1979 میں آج ہی کے دن راولپنڈی میں پھانسی دی گئی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Apr 4th 2025, 9:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو  کو 1979 میں آج ہی کے دن راولپنڈی میں پھانسی دی گئی تھی۔

 سپریم کورٹ پچھلے سال مارچ میں یہ فیصلہ دے چکی کہ ذوالفقار علی بھٹو کا مقدمے میں ٹرائل منصفانہ نہیں تھا ۔پیپلزپارٹی کےبانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر آج سندھ بھر میں عام تعطیل ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ  شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے ، ان کی خدمات ، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

 صدر آصف زرداری نے کہا کہ شہیدبھٹو نے پاکستان کو ترقی، خودمختاری اور عوامی فلاح کے راستے پر گامزن کیا ، پہلا متفقہ آئین دیا ، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی ، خارجہ پالیسی کو ایک آزاد اور خودمختار تشخص دیا۔

Advertisement