درجہ بندی میں ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دوہری شہریت، ذاتی آزادی اور عالمی ساکھ جیسے پانچ اہم عوامل کو مدنظر رکھا گیا ہے


پاسپورٹ کی طاقت کا اندازہ لگانے والی نوماڈ کیپیٹلسٹ 2025 کی نئی درجہ بندی میں آئرلینڈ دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہا, پاکستان 195 ویں نمبر پر رہا اور کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل ہوا
اس درجہ بندی میں ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دوہری شہریت، ذاتی آزادی اور عالمی ساکھ جیسے پانچ اہم عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔
آئرلینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جس کے شہری 176 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ یونان اور سوئٹزرلینڈ 108 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ پرتگال کو چوتھی پوزیشن ملی۔
دیگر مضبوط پاسپورٹس میں مالٹا، فن لینڈ، ناروے، نیوزی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور آئس لینڈ شامل ہیں۔
فہرست کے مطابق، پاکستان کا پاسپورٹ اریٹیریا کے ساتھ 195 ویں نمبر پر ہے، جبکہ عراق (196)، یمن (198) اور افغانستان (199) سب سے نیچے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دیگر درجہ بندیوں میں سرفہرست رہنے والے جاپان اور سنگاپور اس بار نیچے رہے، جس کی وجہ ان ممالک کی دوہری شہریت اور ٹیکس پالیسیوں میں سختی بتائی گئی ہے۔

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 10 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 10 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 9 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 10 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 13 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 11 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 11 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 7 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 10 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 9 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 11 گھنٹے قبل