سینئر ڈرامہ رائٹرڈائریکٹر قیصر ثنا اللہ خان نے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تیس سال کا کچرا اب صاف ہو رہا ہے

پنجاب حکومت نے تھیٹرز میں فحاشی اور غیر اخلاقی ڈراموں کیخلاف شکنجہ کس لیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے لاہور میں تھیٹرز کے دوروں کے بعد صورتحال میں بہتری کی امید پیدا تو ہوئی لیکن فنکار برادری نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا ، ان کا کہنا تھا کہ سینئر فنکاروں اور ڈائریکٹرز پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے تاکہ اصل ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جا سکے۔
تھیٹرز میں بڑھتی ہوئی فحاشی اور غیر اخلاقی ڈراموں کیخلاف پنجاب حکومت کا ایکشن، وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مختلف تھیٹرز کے دورے کیے ، تھیٹر مالکان نے جہاں اس اقدام کو سراہا وہیں کچھ تحفظات کا بھی اظہار کیا۔
سینئر اداکار ڈائریکٹر نسیم وکی اور دیگر فنکار برادری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہیں لیکن فحاشی اور غیر اخلاقی ڈرامے دکھانے والے اصل ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے،، دونوں طرف سے کمیٹی بنائی جا ئے تاکہ درست سمت کا تعین ہو اور اصل ذمہ دار سامنے آ سکیں ۔
سینئر ڈرامہ رائٹرڈائریکٹر قیصر ثنا اللہ خان نے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تیس سال کا کچرا اب صاف ہو رہا ہے ،تھیٹرز کی اصل شکل میں بحالی کیلئے مزید کام کی ضرورت ہے،، حکومت بہتر اور معیاری ڈرامے دکھانے والے تھیٹرز کی سپورٹ کرے ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کے بعد تھیٹرز ڈراموں کی نہ صرف سخت مانیٹرنگ جاری ہے بلکہ خلاف ورزی پر سخت ایکشن بھی لیا جا رہا ہے ۔
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 6 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل







