1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 793 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا


پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا سنگ میل عبور، 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 793 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1131 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 938 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کرتے ہوئے ’بڑے‘ ریلیف پیکج میں شہریوں کو بجلی کے بے تحاشا بلوں کا سامنا کرنے والے بوجھ کو کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی مارکیٹ کی کارکردگی کی ایک بڑی وجہ ہے۔

بھارت:متنازع وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلمانوں کا مختلف شہروں میں احتجاج
- 9 گھنٹے قبل

چین کا جوابی وار،امریکی مصنوعات پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان سٹیزن کارڈرکے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع
- 11 گھنٹے قبل

افغانستان کے ساتھ مذاکرات خیبرپختونخوا حکومت کا اختیار نہیں بلکہ یہ ریاستی سطح کا معاملہ ہے، شاہد خاقان
- 9 گھنٹے قبل

حملوں میں ہمارے شہری شہید ہو رہے ہیں، دہشت گردی وفاقی حکومت کی ناکامی ہے،علی امین
- 10 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیل جنگ،پاکستان کا سلامتی کونسل سے عملی اقدامات کا مطالبہ
- 10 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی پی پر مشاورت کے بغیر بجٹ کیلئے ووٹ نہیں دیں گے، بلاول بھٹو
- 6 گھنٹے قبل

راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات، نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا انگلش گانا ریلیز کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2 خارجی دہشتگر د ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

268 ویں کور کمانڈر کانفرنس: ہر قیمت پر بلا تفریق دہشت گردی کو ختم کرنے کا عزم،اعلامیہ جاری
- 9 گھنٹے قبل