بجلی سستی کروانے میں ایم کیو ایم نے نہایت اہم کردار ادا کیا : ڈاکٹر فاروق ستار
فاروق ستار کا کہنا تھا بجلی سستی ہونے سے صنعت ترقی کرےگی عام تجارت اور کاروبار کو فائدہ ہو گا، اس کمی میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے۔


ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے بجلی سستی کروانے میں ان کی جماعت کا نمایان کردار ہے۔بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے اور امید ہے کہ وزیر اعظم سے مزید کمی کا اعلان کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پ) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا،یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کےلیے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے،یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔
فاروق ستار نے کہاکہ بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے، وزیر اعظم نے عید کےبعد کراچی آنے اور ایم کیو ایم کے جلسے سے خطاب کرنےکی حامی بھری ہے،امید ہےکہ وزیر اعظم سے کراچی جلسے میں بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا امید ہے اگلے بجٹ میں شرح سود 12 سے کم ہو کر 9 فیصد تک آئے گی،لوگوں کو آسان قرضے مل سکیں گے، یہ ایک سال کے عرصے میں ایک نمایاں پیش رفت ہوئی ہے،اس کا اثر نچلی سطح فوری طور پر نہیں آئے گا۔
سینئر رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہوکر دو باتوں پر فوکس کیا کہ کس طرح ہم عوام کےلیے بجلی کے بلوں کو کم اور پانی کے مسائل کو حل کریں، ان دونوں معاملات میں ایم کیو ایم کا بڑا کردار ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے یہ وعدہ کیا تھاکہ عید کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے کمی آئے گی،کل تاجر اور صنعتکاروں کی جانب سے شکریہ کے فون آئے، کسی کا بل 10 ہزار آ رہا ہے تو اب 8500 آئے گا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا بجلی سستی ہونے سے صنعت ترقی کرےگی عام تجارت اور کاروبار کو فائدہ ہو گا، اس کمی میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے۔
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 19 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 19 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل




