ملزم نے مقتولہ عائشہ کو رشتہ کے تنازع پر قتل کیا، اورواردات کے بعد فرار ہو گیا تھا،


لاہور: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صوبائی داراحکومت لاہور کے علاقے سندر میں گذشتہ روز بارات کے دوران لڑکی عائشہ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم اکرام مقتولہ عائشہ کا بہنوئی ہے،جس نے مقتولہ عائشہ کو رشتہ کے تنازع پر قتل کیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سندر کے علاقے عزیز کالونی میںقتل کی افسوسناک واردات ہوئی جہاں پر 23 سالہ عائشہ کی بھائی پھیرو کے رہائشی نوجوان فلک شیر سے شادی تھی اور اس کی بارات دوپہر گذشتہ روز ایک بجے آنی تھی۔
گذشتہ رات مہندی کی تقریب کے بعد عائشہ کمرے میں سو گئی اس دوران علی الصبح اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اورملزم پستول کو گھر کے ساتھ ہی خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہو گیا۔. لواحقین نے مقتولہ کے بہنوئی پر شبہ کا اظہار کیا تھا۔
عزیز واقارب کا کہنا تھا کہ مقتولہ کا بہنوئی اکرام کے حالات مشکوک تھے، قتل کے بعد طبعیت خراب کا بہانہ بنا کر غائب ہو گیا۔ عزیز اقارب نے ملزم کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- an hour ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 20 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago




