36 آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے 3,696 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے،اولیس لغاری


اسلام آباد:: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمت میں مزید کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاورڈویژن قیمت میں مزید کمی اور استحکام پر کام کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرپاورڈویژن اویس لغاری نے بجلی کے ٹیرف میں کمی پر بیان میں کہا کہ بجلی قیمت میں تاریخی کمی عوام سے کیے وعدہ وفا کرنے کی جانب قدم ہے، گھریلو صارفین کیلئے 7.41 اور صنعتوں کیلئے بجلی 7.69 روپے کی کمی کردی ہے۔
وفاقی وزیراویس لغاری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاور ڈویژن اب بجلی کی قیمت میں مزید کمی اور استحکام پرکام کر رہا ہے، عوام کو بجلی کے شعبے میں اب بہتری ہی نظر آئے گی۔
انہوں نے بتایا کہ 36 آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے 3,696 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے، جو آنے والے سالوں میں صارفین کے لیے بڑے ریلیف کا باعث بنے گی۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت چائنیز پلانٹس میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جولائی سے دسمبر تک ڈسکوز کے نقصانات کا ہدف 303 ارب روپے تھا، لیکن 145 ارب روپے کی بچت کرتے ہوئے نقصانات 158 ارب روپے تک محدود رہے۔گردشی قرضے کے شعبے میں 9 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ بجلی کے تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں ، 2 کروڑ صارفین کو بجلی پیداواری قیمت کا بھی 70 فیصد ڈسکاؤنٹ مل رہا ہے، ان 2 کروڑ صارفین کو 11.50 روپے سے بھی کم فی یونٹس بجلی ملنے لگی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عنقریب صنعتوں کا پہیہ پوری قوت کے ساتھ چلنا شروع ہوگا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 37 minutes ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 19 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 21 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago






