بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ 10 اپریل کو سماعت کرے گا


لاہور:9 مئی 2023 کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ 10 اپریل کو سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، بانی نےاپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے ضمانتیں دائر کیں، جن میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیںشامل ہیں۔
عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹرز کو دلائل دینے کیلئے طلب کررکھا ہے۔
علاوہ ازاں لاہور ہائیکورٹ نے ’ایکس‘ کی بندش کے خلاف دائر درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 8 اپریل کو سماعت کرے گا، بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں، عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے سے تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے۔
ماڈل و اداکار سمیع خان کی جانب سے شوبز سے وابستہ افراد کےلئے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- 5 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں نئے سہولت بازاروں کے قیام کی منظوری
- 4 گھنٹے قبل

صدر نے کینال کی دستاویزات کی منظوری دی تھی ، سندھ میں کی جانیوالی سیاست تکلیف دہ ہے، عظمیٰ بخاری
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان ریلوے کا خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

امیر جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کا شکریہ
- 5 گھنٹے قبل

انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی
- 4 گھنٹے قبل

پی این ایس اصلت کی بحری قزاقی کے خلاف کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ
- 4 گھنٹے قبل

کیا آپ نے آئین پڑھا ہے ؟ عظمیٰ بخاری کے بیان پر افسوس ہے ، شرجیل میمن
- 6 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف وفد کا کوئی تحریری شیڈول جاری نا کرنےکا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے دور حکومت میں بننے والا اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم ابھی بھی قائم ہے ، مولانا فضل الرحمن
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف پروگرام حقیقت میں پاکستان کا پروگرام ہے، وزیر خزانہ
- 5 گھنٹے قبل